منگل,  21 مئی 2024ء
پاکستان کرکٹ بورڈ کاقومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو بااختیار بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سلیکشن کمیٹی کو بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں، وہ سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کو اب کپتانی کے حوالے سے اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جو شعبہ بھی بااختیار ہوگا وہ بھی ذمہ دار ہوگا۔

چیف سلیکٹر سمیت دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے میں کیا جائے گا، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کی جلد از جلد تقرری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کے لیے ایک ہفتے کا ہدف دیا ہے، پی سی بی اب بھی غیر ملکی کوچز کی تعیناتی کے لیے پر امید ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی پہلی ترجیح غیر ملکی کوچز ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News