اتوار,  14 جون 2026ء
بریانی سے مردہ چھپکلی برآمد، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت تشویش ناک

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز) زہریلی بریانی کھانے سے کوکیاں والا میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔

کوکیاں والا میں ایک مقامی ہوٹل کی بریانی سے مردہ چھپکلی برآمد ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بریانی زہریلی ہو گئی تھی، جسے کھانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی طبیعت خراب ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ افراد کو فوری طور پر جنرل اسپتال غلام محمد آباد منتقل کیا گیا جہاں ان کے معدے واش کیے گئے۔ پولیس کے مطابق متاثرین کی حالت تشویش ناک ہونے پر پانچوں افراد کو بعد ازاں الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

چائے ہڈیوں کی صحت کیلئے مفید ہوتی ہے یا نہیں؟

متاثرہ افراد میں خاندان کا سربراہ 35 سالہ بلال، اس کی اہلیہ ثمینہ، 8 سالہ فیضان، 6 سالہ دعا اور 4 سالہ مریم شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق زہریلی بریانی کھانے سے 8 سالہ فیضان کی حالت تاحال نہ سنبھل سکی جب کہ 4 سالہ مریم اور 6 سالہ دعا بھی شدید متاثر ہوئیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ہوٹل سے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے، جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں