جمعه,  03 مئی 2024ء
ٹائپ ون ذیابیطس مریضوں کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا افراد کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف ہو گئی۔

اس مرض میں مبتلا افراد انسولین خود لینے کی زحمت سے بچ جائیں گے۔

مریض کے جلد کے نیچے ڈیوائس لگائی جائے گی، اس ڈیوائس کی مدد سے گلوکوز سینسر سے مطلوبہ انسولین خود بخود جسم میں پمپ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹائپ ون ذیابیطس نظامِ مدافعت کی بیماری ہے، یہ وہ حالت ہے، جب متاثرہ شخص کا جسم انسولین پیدا نہیں کرتا اور خون میں شوگر کی سطح کو ریگولیٹ کرنے والے ہارمون غیر متحرک ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: دونوں بازو5ماہ سے فریز ،سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کوپتے کی بیماری لاحق ہو گئی

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News