جمعرات,  02 مئی 2024ء
برڈ فلو انسان میں منتقل ہونے کا دوسرا کیس منظر عام پر آگیا

واشنگٹن (روشن پاکستان  نیوز) امریکہ میں برڈ فلو وائرس انسان میں منتقل ہونے کے دوسرے کیس کا انکشاف ہو اہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ کیس امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک ڈیری فارم پر رہنے والے شخص کا ہے، سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن کے مطابق متاثرہ شخص میں ظاہر ہونے والی واحد علامت اس کی آنکھوں کی سرخی ہے اور وہ صحت یاب ہو رہا ہے ۔اسے آئیسولیشن میں رکھ کر اس کا علاج فلو کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی وائرل دوا سے کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ2020 میں امریکا میں پولٹری فارمزمیں برڈ فلو کی وبا کے آغاز کے بعد سے لاکھوں پرندوں کو تلف کرنے کے باوجود مویشی حتی کی سمندری جانور تک اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: گوجرانوالہ،انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 3ملزمان گرفتار

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News