میرے اختیارات کی کوئی حد نہیں، ایران جنگ میں یہ سبق سیکھا: ٹرمپ

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے اختیارات کی کوئی حد نہیں، ایران جنگ میں یہ سبق سیکھا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کو دیے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عبوری معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ہوش مند رکھنا ہوگا۔

انٹرویو میں امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ آپ نے بارہا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا، لیکن مفاہمتی یادداشت سے تو نہیں لگتا تہران نے غیر مشروط ہتھیار ڈالے۔

ایران کو اب کوئی پیسہ نہیں ملے گا، امریکی صدر ٹرمپ کا حیران کن بیان

سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حقیقت میں ایسا ہی ہے شاید ایران نے غیر مشروط ہتھیار نہیں ڈالے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے تہران کو فوجی اعتبار سے شکست دی اور اس کی عسکری صلاحیت ختم کر دی۔

مزید خبریں