جمعرات,  02 مئی 2024ء
موٹاپے کے شکارمرد وخواتین کے لئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز)موٹاپےکےشکارمردوخواتین کےلئےبڑی خوشخبری،جناح ہسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کےذریعےوزن کم کرنےکاسلسلہ شروع ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق موٹاپے کا شکار خاتون کا آپریشن کیا جائے گا ،40 سالہ خاتون کا وزن 121 کلوگرام ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت سنگل ٹائر ٹوبیکو ٹیکسیشن سسٹم کا نفاذ کرے،ماہرین صحت

ڈاکٹرسرندر داوانی کاکہناتھاکہ سرجری کےبعدسوفیصدخاتون کوفائدہ پہنچےگا، سرجری کے بعد ادویات اورورزش کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔نجی ہسپتال میں ایسی سرجری پر لاکھوں روپے فیس ہوتی ہے ۔جناح ہسپتال میں روبوٹک سمیت تمام سرجریز مفت کی جاتی ہیں۔خاتون مریضہ کاکہناتھاکہ موٹاپے کی وجہ سے چلنا پھرنا مشکل ہوگیاہے ،مفت آپریشن ہورہاہے ، ہسپتال انتظامیہ کی شکرگزارہوں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News