کراچی (روشن پاکستان نیوز) شہرِ قائد میں جعلی کرنسی چلانے کا ایک اور ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے دکانداروں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر دیا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص نے دکاندار کو 500 روپے کا ایک ایسا جعلی نوٹ تھما دیا جس پر بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی ایسی تصویر چھپی ہے جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ اس جعلی نوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قائدِ اعظم کی اصل نوٹ سے ملتی جلتی روایتی تصویر کے بجائے سردیوں میں پہنے جانے والے ’ہیوی ونٹر کوٹ‘ میں ملبوس دکھایا گیا ہے۔ دکاندار نے ، جسے بعد میں نوٹ دیکھنے پر جعلی ہونے کا پتا چلا، ویڈیو میں تفصیلات دکھاتے ہوئے بتایا کہ کس طرح ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے جعلی کرنسی کو حقیقی ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔
مریض اے آئی سے بات کرتے ہوئے اہم علامات کیوں چھپا لیتے ہیں؟ تحقیق میں انکشاف
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔











