جمعرات,  30 اپریل 2026ء
رکشہ والے نے خاتون سے جنسی زیادتی کی تو متاثرہ نے کیا اقدام کیا ؟
اسلام آباد: خاتون کا اجتماعی زیادتی یا ہنی ٹریپ؟ ہوشربا انکشافات منظر عام پر

ملتان (روشن پاکستان نیوز) ملتان میں زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر تیزاب پی لیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں نامعلوم رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو وہاڑی چوک سے اغوا کیا اور 2 روز تک زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر وہاڑی چوک میں واپس چھوڑ گیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی؛ خواجہ سرا سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے تیزاب پی لیا جس پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان نے سی پی او ملتان سے افسوس ناک واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

مزید خبریں