درکالی کوت سیدا(روشن پاکستان نیوز) درکالی کوت سیداں کے علاقے رتوال درکالی روڈ کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو مرحوم عامر شاہ کے بھائی بتائے جاتے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا جس کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واشنگٹن میں ایران جنگ مخالف احتجاج، 60 سے زائد افراد گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے جبکہ مقامی افراد نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔











