جمعرات,  30 اپریل 2026ء
امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیش رفت،دیرینہ دوست گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)امیربالاج ٹیپوقتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔دیرینہ دوست گرفتار ،ملزم کےسنسنی خیزانکشافات کردئیے۔تفصیلات کےمطابق چندروزقبل لاہورکےعلاقےچوہنگ میں امیربالاج ٹیپوقتل کیس کاپلان کیسےبنایاگیا۔گرفتارملزموں نےحقائق سےپردہ اٹھادیا۔پولیس ذرائع کےمطابق تحقیقاتی ٹیموں نے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔

مزید پڑھیں: والدہ مجھے گراؤنڈ میں سجدہ کرتے دیکھنا چاہتی تھیں، اسامہ میر نے والدہ کی خواہش ظاہر کر دی

امیر بالاج ٹیپو کو مبینہ طور پر قتل کروانے کیلئے احسن شاہ نے 5کروڑ کی ڈیل کی ۔گرفتارملزم احسن شاہ کاپولیس کوبیان میں کہناہےکہ امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی پلاننگ ایک ماہ قبل ہوئی ۔ذرائع کےمطابق بادامی باغ کے رہائشی ملک سہیل نے احسن شاہ کی خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ اور خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ سے ملاقات کروائی ،امیر بالاج ٹیپو کے قتل کی احسن شاہ نے 5کروڑ میں ریکی کروانے کی ڈیل کی ،پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں نے احسن شاہ ، ملک سہیل کو بادامی باغ اور علی پٹھان کو مانسہرہ سے حراست میں لیا۔ذرائع کےمطابق مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس کی تحقیقاتی ٹیموں کے چھاپے جاری ہے،امیر بالاج ٹیپو کیس میں تحقیقاتی ٹیموں نے مزید دفعات بھی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں