فیصل آباد (روشن پاکستان نیوز) کے علاقے فیصل ٹاؤن میں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بیرونِ ملک جانے کے لیے رقم نہ دینے پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کی جس سے بڑا بھائی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں:امیر بالاج ٹیپو قتل کیس :پولیس کو اہم شواہد مل گئے











