راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،04 ملزمان گرفتار،02 کلو سے زائد چرس اور 15لیٹر شراب برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم عدیل سے 01 کلو 660گرام چرس،ملزم عثمان سے520گرام چرس،ملزم بلال خان سے 10 لیٹر شراب ،وارث خان پولیس نے ملزم سجاد سے 05 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں و شراب سپلائرزکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔