منگل,  23 جولائی 2024ء
ضرر اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پوٹھوہار ڈویژن پولیس کی کاروائی،ضرر اور دھوکہ دہی کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم میثم کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم رواں سال سے ریس کورس پولیس کو مطلوب تھا،نصیرآباد نے دھوکہ دہی کے مقدمی مطلوب اشتہاری مجرم ظہیر کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری مجرم سال 2021سے نصیرآباد پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News