هفته,  13 جولائی 2024ء
پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،07ملزمان گرفتار،06کلو سے زائد چرس اور 120گرا م ہیروئن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے ملزم ارسلان سے 01کلو 400گرام چرس،ملزم دانش سے 01کلو370گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم محمد گل سے 01کلو400گرام چرس،نیوٹائون پولیس نے ملزم عمر سے 850گرام چرس،ریس کورس پولیس نے ملزم کامران سے 600گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم عمر سے 525گرام چرس ،رتہ امرال پولیس نے ملزم منیر سے 120گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News