اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ایف بی آر ان لینڈ ریوینیو ملازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے،اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کے پرفارمنس الاؤنس میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ اضافے کا اطلاق نان گزٹڈ ملازمین اور افسران دونوں پر ہو گا،پرفارمنس الاؤنس کی مد میں سالانہ 18 سے 24 اضافی تنخواہیں ملیں گی ۔
سرکاری ملازمین کے لیے قوانین میں تبدیلی، بڑی خبر سامنے آگئی
پرفارمنس الاؤنس ٹیکس وصولیوں، انفورسمنٹ اور ٹیکس نیٹ میں اضافے سمیت دیگر شعبہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ملے گا۔ خیال رہے کہ ملازمین کی جانب سے پرفامنس الاؤنس میں اضافے کا مطالبہ کیاجا رہا تھا۔











