منگل,  07 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن عناصرکے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار، چرس، شراب،اسلحہ و ایمونیشن اور سامان آتش بازی برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم صہیب سے 01کلو250گرام چرس،آر اے بازار پولیس نے ملزم احسن سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،واہ کینٹ پولیس نے ملزم شاہد سے 580گرام چرس،نصیرآباد پولیس نے ملزم آفتاب سے 510گرام چرس،ملزم فہد سے 05لیٹر شراب،رتہ امرال پولیس نے ملزم ثاقب سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم صابر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،دھمیال پولیس نے ملزم ظفر سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،صدر واہ وپولیس نے ملزم ندیم سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم بابر سے 12ہوائیاں،12انار،12ڈبی ماچس پٹاخے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News