منگل,  07 مئی 2024ء
واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب2اشتہاری مجرمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)واہ کینٹ پولیس کی کاروائی،مختلف مقدمات میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زن کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بشارت نذیر کو گرفتار کر لیا، واہ کینٹ پولیس نے ایک اورکاروائی کرتے ہوئے اغواء کی کوشش اور اسلحہ کے زور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد باسط کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرمان رواں سال سے واہ کینٹ پولیس کو مطلوب تھے۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News