منگل,  07 مئی 2024ء
راولپنڈی،منشیات کے مجرم کو نوسال قید،80ہزارجرمانہ
راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی ، مجرم محمد ابرار کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم محمد ابرار کو 09سال قید اور80ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم کو گزشتہ سال 1660 گرام چرس برآمدہونے پر گوجرخان پولیس نے گرفتار کیاتھا، گوجرخان پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا ، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفرنے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News