بدھ,  08 مئی 2024ء
ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار، چوری شدہ 08 موٹرسائیکل،04 موبائل فونز،02 موٹریں اور نقدی37 ہزار روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت یاسر محمود اور محمد حسین کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 08 موٹرسائیکل،04 موبائل فونز،02 موٹریں اور نقدی37 ہزار روپے برآمد ہوئے ۔
ملزمان موٹر سائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں  ریکارڈ یافتہ ہیں، ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News