منگل,  07 مئی 2024ء
راولپنڈی،بینک ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)روات پولیس کی اہم کاروائی،بینک ڈکیتی میں ملوث گینگ کے 4 ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم 07 لاکھ روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورچھینی گئی رقم سے خریدی گئی مہران کار بھی برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے رواں سال فروری میں روات کے علاقہ میں بینک ڈکیتی کی واردات کی تھی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں تھیں، پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی ، ہیومن انٹیلی جنس اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے04 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں متین، منظور، عمر اور مبین شامل ہیں،چھینی گئی رقم 07 لاکھ روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والے 03 پسٹل اور رائفل 12 بور اورچھینی گئی رقم سے خریدی گئی مہران کار بھی برآمد ہوئی،ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد برآمدگی عمل میں لائی گئی۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائی گی،شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News