اتوار,  05 مئی 2024ء
راولپنڈی،خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )پیرودھائی پولیس کی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم طاہر نے اُسے ہوٹل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،پیرودھائی پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم طاہر کو گرفتار کر لیا،متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کرایا گیا ہے۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،خواتین اور بچوں پر تشدد،زیادتی اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیںبچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News