هفته,  04 مئی 2024ء
راولپنڈی،ڈنڈوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ریس کورس پولیس کی کاروائی،ڈنڈوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ریس کورس پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈنڈوں کے وار کر کے شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم نعمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار کر کے محمد نذیر کو قتل جبکہ حسن کو زخمی کیا تھا۔
واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا تھا،ملزم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News