اتوار,  05 مئی 2024ء
راولپنڈی،12سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش اورنازیبا حرکات کرنے والا معلم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پیرودھائی پولیس کی کاروائی ،12سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش اورنازیبا حرکات کرنے والا معلم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ مدرسہ کے قاری معراج نے میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اورزیادتی کی کوشش کی ،پیرودھائی پولیس نے متاثرہ لڑکے کے والدکی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم معراج کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، زیادتی ، ہراسمنٹ اورتشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News