هفته,  04 مئی 2024ء
گنجمنڈی پولیس کی موثرکاروائی،رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)گنجمنڈی پولیس کی موثرکاروائی،رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان گرفتار،مسروقہ رقم02لاکھ 30ہزار روپے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہو ئے رابری معہ قتل کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان کوگرفتارکر لیا،گرفتارملزمان کی شناخت عمر شہزاد اور شہباز گل نے نا م سے ہوئی،ملزمان سے مسروقہ رقم02لاکھ 30ہزار روپے ،وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد،ملزمان نے رابری کی واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری ریاست حسین کو زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا تھا۔
ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News