هفته,  04 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاور شراب سپلائرزکے خلاف کارروائی،5ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوںاور شراب سپلائرزکے خلاف کاروائی،05ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔
تفصیلات کے مطابق دھمیا ل پولیس نے ملزم فہد سے 560گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم واجد سے 520گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم رئیس سے 225گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم جمشید سے 10لیٹر شراب،نصیر آباد پولیس نے ملزم شہریا ر سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News