جمعرات,  30 اپریل 2026ء
جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی ( کرائم رپورٹر)آراے بازار پولیس کی کاروائی، امانت میں خیانت اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم خالد وحید کو گرفتارکرلیا، اشتہاری مجرم سال 2010سے آراے بازار پولیس کو مطلوب تھا۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان اورانکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں