جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی،اہلیہ کے قاتل کو عمر قید کی سزاسنادی گئی
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی موثرپولیسنگ ، معزز عدالت نے اہلیہ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی ، مجرم محمد کاشف کو عمر قید اور03لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں مجرم محمد کاشف کو عمر قید اور03لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ،مجرم محمد کاشف نے گھر یلو رنجش پر اپنی اہلیہ پر تیل چھڑک کر آگ لگا کر قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والدکی مدعیت میں سال 2021تھانہ واہ کینٹ میں درج کیاگیا تھا۔
واہ کینٹ پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا ، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزا ئیں ملنا قانون اورانصاف کی جیت ہے ۔

مزید خبریں