راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،اسلحہ وایمونیشن اور سامان آتش بازی برآمد ،مقدمات درج ۔
تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم فیصل سے 01رائفل کلاشنکوف،وارث خان پولیس نے ملزم عبد الغفور سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،آراے بازار پولیس نے ملزم وحید سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،سول لائنز پولیس نے ملزم کاشف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ٹیکسلا پولیس نے آتش بازی کرنے والے 04 ملزمان قیصر ،مبشر،طاہر اور فہیم سے سامان آتش بازی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے ۔











