منگل,  30 اپریل 2024ء
وارث خان پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03رکنی گینگ گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)وارث خان پولیس کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث03رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 34ہزار 500روپے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03رکنی گینگ کوگرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں ندیم، سلیم اور عبداللہ
شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 34ہزار 500روپے برآمدہوئے، ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News