منگل,  30 اپریل 2024ء
راولپنڈی،20سالہ لڑکے کو اغواء کرنے والے03 اغوء کار گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سول لائنز پولیس کی کاروائی،20سالہ لڑکے کو اغواء کرنے والے03 اغوء کار گرفتار، چھینی گئی رقم02لاکھ روپے،02 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے 02 موٹر سائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس کو متاثرہ لڑکے کے والد نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے سلیمان کو نامعلوم اشخاص نے اغواء کیا اور رقم چھین لی، سول لائنز پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنیس کی مدد سے03ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں فیصل شہزاد،عامر اسلام اور عبد الحمیدشامل ہیں، ملزمان سے چھینی گئی رقم02لاکھ روپے،02 موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والے 02 موٹر سائیکل برآمدہوئے۔
ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ڈی پی او سول لائنز، ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News