راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی،مجرم کو 09سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ریحان شاہ کو09سال قید اور80ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی،مجرم ریحان شاہ سے1520گرام چرس برآمد ہونے پرگوجر خان پولیس نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔
گوجر خان پولیس نے ملزم کوگرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
سی پی اوسیدخالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔











