جمعرات,  30 اپریل 2026ء
پیرودھائی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی ،7ملزمان گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز )پیرودھائی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کارروائی ، 07ملزمان گرفتار، دائو پر لگی رقم 18ہزار 700روپے ، 09موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ۔

تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 07ملزمان کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں ظہیر ، نصیر ، اسماعیل ، ساوید ،عثمان ،عاقل میر اوریوسف شامل ہیں ، ملزمان سے دائو پر لگی رقم 18ہزار 700روپے ، 09موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ہوئے ۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ قمارباز دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ،قماربازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید خبریں