جمعرات,  30 اپریل 2026ء
روات پولیس کی کارروائی،اسلحہ کے زور پر شہریوں سے گاڑیاں چھینے والا 02رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)روات پولیس کی کاروائی،اسلحہ کے زور پر شہریوں سے گاڑیاں چھینے والا 02رکنی گینگ گرفتار، چھینی گئی مہران کار برآمد۔

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر شہریوں سے گاڑیاں چھینے والے 02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت بلال لطیف اور زاہد محمود کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چھینی گئی مہران کار برآمد ہوئی ۔

ملزمان گاڑی بک کرواتے اور اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہو جاتے تھے ، ملزمان گاڑی چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں