جمعرات,  30 اپریل 2026ء
ٹیکسلا پولیس کی کارروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،نقب زنی کی واردات میں ملوث02رکنی گینگ گرفتار، مسروقہ رقم 02لاکھ 80ہزار روپے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث02رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں جلال ریاست اور نعمان سکندرشامل ہیں۔

ملزمان سے مسروقہ رقم 02لاکھ80ہزار روپے برآمد ہوئے،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں