هفته,  27 جولائی 2024ء
ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی،7ملزمان گرفتار

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز ) راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،07ملزمان گرفتار، اسلحہ وایمونیشن برآمد ،مقدمات درج ۔

تفصیلات کے مطابق پتریاٹہ پولیس نے ملزم اسامہ سے 01کلاشنکوف معہ ایمونیشن ،صادق آباد پولیس نے ملزم آصف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،کینٹ پولیس نے ملزم راحیل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،نصیر آباد پولیس نے ملزم سہیل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،کہوٹہ پولیس نے ملزم احتشام سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،ملزم طارق سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،سول لائنز پولیس نے ملزم فیصل سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News