هفته,  27 جولائی 2024ء
راولپنڈی،2منشیات فروش گرفتار،3کلو چرس برآمد
راولپنڈی (روشن پاکستان ن یوز) رتہ امرال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ، 02ملزمان گرفتار، 03کلو چرس برآمد ،مقدمات درج ۔
رتہ امرال پولیس نے ملزم نگین عرف گینا سے01کلو700گرام چرس، ملزم شہزاد خان سے01کلو300 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدما ت درج کرلیے گئے۔
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزاد لوائی جائیگی ، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News