جمعرات,  30 اپریل 2026ء
پولیس سوتی رہی ،چورمسجدکے باہر کھڑی شہری کی گاڑی سے بیٹری لے اڑے

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادامن کا گہوارہ نہ رہا، شہر میں چوریاں،ڈکیتیاں عام، پولیس کی نااہلی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کی ہمت بڑھ گئی،نامعلوم چور مسجد کے باہر کھڑی شہری کی گاڑی سے بیٹری لے اڑے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں چوری، ڈکیتی اور قتل کے واقعات ایک بار پھر سر اٹھا رہے ہیں،

شہری انجم وحید نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ سیکٹر ایف سیون ون سکول روڈ پرواقع مسجد میں نمازجمعہ پڑھنے گیا اورمسجدکے سامنے گاڑی پارک کی۔

درخواست گزار کے مطابق جب وہ واپس آیااورگاڑی سٹارٹ کرنے کی کوشش کی تو گاڑی سٹارٹ نہ ہوئی،کافی کوشش کے بعد بھی جب گاڑی سٹارٹ نہ ہوئی تو دیکھنے پر پتہ چلا کہ گاڑی کی کوئی بیٹری ہی نکال کر لے گیا ہے ۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افرادکے خلاف درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔

شہر میں بدامنی ، چوری ، ڈکیتی کے واقعات میں اضافہ ہونا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ناکامی کا نتیجہ ہے ، ہر علاقے میں پولیس تھانہ ، گشت ، ایگل فورس ، ناکوں کے باوجود شہری چوروں اورڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں ۔ پولیس شہریوں کے تحفظ میں غیر سنجیدہ ہے ۔

ادھر دوسری جانب اس حوالے سے بات کرتے ہوئے برسوں سے شہریوں نے کہاکہ اسلام آباد میں آئے روز کرائم ریٹ بڑھ رہا ہے۔ پہلے افغانیوں پر تھوپ دیا جاتا تھا کہ ان کی وجہ سے بڑھ رہا ہے لیکن اب تو وہ جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں کرائم ریٹ بڑھنے کی وجہ صرف پولیس کی نااہلی ہے کیونکہ پولیس اپنے کام کے بجائے سیاسی بحران کی زد میں ہے۔ ملک میں جو سیاسی ماحول ہے پولیس کا سارا رجحان صرف اسی کی جانب ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر یونہی چلتا رہا تو اسلام آباد میں کرائم ریٹ میں اضافہ ہی ہوتا جائے گا اور اس کی ذمہ داری بھی کوئی نہیں لے گا۔

مزید خبریں