راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں،10ملزمان گرفتار،چرس،شراب اوراسلحہ و ایمونیشن برآمد۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پولیس نے ملزم عثمان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم عمر خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم محمد ولی سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن، پیرودھائی پولیس نے ملزم عمر خان سے 01کلو100گرام چرس،وارث خان پولیس نے ملزم عثمان سے 05لیٹر شراب،نیوٹائون پولیس نے ملزم زاکر سے 05لیٹر شراب،رتہ امرال پولیس نے ملزم وقاص سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،بنی پولیس نے ملزم احتشام سے 01پستول 9mmمعہ ایمونیشن،صدر بیرونی پولیس نے ملزم کاشف سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،دھمیا ل پولیس نے ملزم بشیر سے 01پستول 9mmمعہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔











