راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)پیرودھائی پولیس کی کارروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 07قمار باز گرفتار،دائو پر لگی رقم 10ہزار روپے ،04موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 07قمار بازوں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں امجد،عرفان،احسن ،ہاشم،بلال،لقمان اور بلال خان شامل ہیں،ملزمان سے دائو پر لگی رقم 10ہزار روپے ،04موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھاکہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوںکی جڑ ہے ملوث ملزمان قانو ن کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔











