جمعرات,  30 اپریل 2026ء
دھمیال پولیس کی کاروائی، 02رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)دھمیال پولیس کی کاروائی، 02رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار، چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد۔

تفصیلات کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 02رکنی بائیک لفٹر گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میںالیان اور بلال شامل ہیں، ملزمان سے چوری شدہ03موٹرسائیکل برآمدہوئے، ملزمان موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی صد ر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں