راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اورشراب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے16ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے7کلو سے زائدچرس اور41لیٹرشراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے ملزم عمر سے 01کلو473گرام چرس، مندرہ پولیس نے ملزم بلال سے 01کلو200گرام چرس،ملزم راشد سے 10لیٹرشراب ،صادق آباد پولیس نے ملزم ندیم سے 01کلو250گرام چرس، گوجرخان پولیس نے ملزم وسیم سے 500گرام چرس، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم شہروز سے 560گرام چرس، نیوٹائو ن پولیس نے ملزم عمر سے 550گرام چرس، پیرودھائی پولیس نے ملزم یاسر سے 580گرام چرس، ملزم شیراز سے 510گرام چرس،کہوٹہ پولیس نے ملزم نعمان سے 510گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم ساجد سے 220گرام چرس، آراے بازار پولیس نے ملزم عمر سے 120گرام ہیروئن ،گنجمنڈی پولیس نے ملزم صدام سے 10لیٹرشراب ، بنی پولیس نے ملزم دانش سے 08لیٹرشراب ، ملزم پطرس سے 05لیٹرشراب ،ملزم قیصر سے 08لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔











