اتوار,  02  اگست 2026ء
حافظ آباد میں “نمائشِ رنگِ پاکستان” کا شاندار افتتاح، یومِ آزادی کے رنگوں سے سجی فن پاروں کی دلکش نمائش

حافظ آباد (شوکت علی وٹو)یومِ آزادی کے رنگ بکھیرنے والی نمائشِ رنگِ پاکستان کا شاندار افتتاح، فن پاروں، خطاطی اور ہاتھ سے تیار کردہ شاہکاروں نے حاضرین کو مسحور کر دیا یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے مقامی فنکار طیب ارشد (ریزن آرٹسٹ) اور طیبہ ارشد (بصری فنکار و ڈیزائنر) کے زیرِ اہتمام منعقدہ “نمائشِ رنگِ پاکستان” کی افتتاحی تقریب انتہائی شاندار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، صحافیوں، وکلاء، اساتذہ، سماجی و سیاسی رہنماؤں، خواتین، بچوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں محمد ارشد انصاری، بابر اعجاز صدیقی چیئرمین پریس کلب، گلزار حسین چوہان صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب حافظ آباد، منیبہ وارث مخدوم، ممتاز ماہرِ تعلیم عمران حبیب، فاروق کھوکھر، رائے غضنفر علی سابق چیئرمین پریس کلب، محمد ارشد مہند سابق صدر بار، پی ایم صفدر کھرل سابق صدر بار، رخسانہ بھٹی، مہر فاروق احسان وائس چیئرمین پریس کلب، عبدالجبار رضا انصاری سابق چیئرمین پریس کلب، راشدہ ملک ایڈووکیٹ،میڈیم صائمہ فاروق پرنسپل بیکن ہاؤس، زاہرا جبیں، استاد شفقت علی جاوید، سینئر جرنلسٹ شوکت علی وٹو ،لیاقت علی وٹو،سیٹھ عثمان،میڈم عارفہ،قاضی شیر علی افس سیکرٹری سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔مہمانوں نے نمائش میں رکھے گئے دلکش فن پاروں، دیدہ زیب خطاطی، ریزن آرٹ، ہاتھ سے تیار کردہ منفرد تخلیقات اور قومی رنگوں سے مزین شاہکاروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن اور ثقافت کسی بھی معاشرے کی پہچان ہوتے ہیں، جبکہ نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ “رنگِ پاکستان” نمائش نہ صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کرتی ہے بلکہ پاکستان کے ثقافتی ورثے، قومی شناخت اور تخلیقی صلاحیتوں کو بھی خوبصورتی سے دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے۔مقررین نے طیب ارشد اور طیبہ ارشد کی محنت، فنی مہارت اور تخلیقی وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور فنونِ لطیفہ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسی بامقصد اور معیاری تقریبات کا انعقاد جاری رہے گا۔اس موقع پر یوم آذادی کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے منتظمین طیب ارشد اور طیبہ ارشد کو کامیاب نمائش کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، ان کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش یومِ آزادی کی تقریبات میں ایک خوبصورت اور یادگار اضافہ ثابت ہوگی۔

مزید خبریں