پیر,  13 جولائی 2026ء
حافظ آباد میں 3 ستمبر کو عظیم الشان ختمِ نبوت کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان

حافظ آباد (شوکت علی وٹو)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع ابادی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سات ستمبر 1974 کے تاریخ ساز فیصلہ جس میں ایک متفقہ ائینی ترمیم کے تحت مرزائیوں کے دونوں گروپوں (قادیانی اور لاہوری) کو 13 دن تک ڈیفنس کا موقع دے کر ان کے مرتدانہ اور زندیقانہ عقائد کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا گیا قادیانی اپنے عقائد کی رو سے جس دن مرزا غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعوی کیا دائرہ اسلام سے خارج ہوگیا

لیکن قانونی طور پر انہیں کافر دلوانے کے لیے 90 سال محنت کرنا پڑی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت 1949 سے مسلسل عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیے ہوئے ہے ۔پاکستان کے ائین میں 27 ترامیم ہو چکی ہیں اور 28ویں ترمیم کے لیے پر تولے جا رہے ہیں 27 میں سے 26 متنازع ہیں ۔جن میں حزب اختلاف نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔لیکن سات ستمبر 1974 کو ہونے والی ترمیم میں ایک ممبر نے بھی اختلاف نہیں کی، اس تاریخ ساز فیصلہ کی یاد میں گزشتہ سے پیوستہ سال کو ہم نے گولڈن جو بلی کے عنوان سے منایا سال رواں میں ماہ ستمبر پورے کو ماہ ختم نبوت کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں ختم نبوت کانفرنسز منعقد کی جا رہی ہیں تین ستمبر کو حافظ اباد چوک فوارہ کچہری روڈ پر عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حافظ اباد کے امیر مولانا مفتی محمد جمیل ، حافظ محمد نعمان، مولانا مفتی عبداللہ ،قاری قاری لیاقت علی ، مفتی عظمت اللہ سمیت کارکنان تحریک ختم نبوت مولانا عبدالحنان صدیقی ، مولانا محمد عارف شامی کی نگرانی میں دن رات مصروف جہد ہیں مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے جو پرامن تحریک شروع کی تھی قادیانیت کے خاتمے تک جاری رہے گی کسی تالع آزما کو ان قوانین کو ختم کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو جرات ہو سکتی ہے انہوں نے اسلامیان حافظ آباد سے درخواست کی کہ کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کریں۔

مزید خبریں