پیر,  13 جولائی 2026ء
وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر منتخب ہونے پر عظیم خان کے اعزاز میں تقریب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کوآرڈینیٹر منتخب ہونے پر عظیم خان کے اعزاز میں مبارکباد پیش کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، سابق ڈپٹی میئر اعظم خان، چیئرمین یونین کونسل مرزا حفیظ، حارث خان اور عامر شہزاد خان نے عظیم خان سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ہوئے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عظیم خان اپنی نئی ذمہ داری بہترین انداز میں نبھاتے ہوئے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

قوم مضبوط دیوار کی مانند متحد ہو جائے تو کوئی طاقت اس کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتی،انجم عقیل خان

عظیم خان نے مبارکباد دینے والے تمام معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی ترقی، تعلیم، روزگار اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

مزید خبریں