فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد میں عزاداری ، مجالس ، ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے ، علامہ رفاقت نقوی 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد کے صدر علامہ سید رفاقت حسین نقوی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اسلام آباد کے تمام اضلاع میں عزاداری کی مجالس اور ماتمی جلوسوں میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائے اور اس ضمن میں تحریک کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی کے اعلان کردہ ضابطہ عزاداری کی پاسداری کی جائے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سوموار کو تحریک کے دفتر امام بارگاہ قصر المنتظر ڈیفنس تو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ سیکریٹری برائے فیڈرل کیپیٹل ذوالفقار علی راجہ، ناظم الامور علامہ فخر عباس عابدی ، علامہ ظہیر نقی خراسانی سیکریٹری قانون انوار کاظم ایڈووکیٹ، صدر ویںسٹ سید تصدق کاظمی سید زوار شاہ چٸیرمین پولٹیکل سیل اسلام أباد راجہ ساجد طارق شاہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ رفاقت نقوی نے باور کرایا کہ دنیائے مظلومیت کے سرخیل و سردار امام عالی مقام فرزند علی و بتول حسین ابن علی ہیں جن کی شہادت تا ابد مظلومین کے لیے پیغام حریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے بقول عزاداری کسی ایک مکتب یا فرقے کی نہیں بلکہ بلا تفریق ہر مظلوم اور محروم ستم ظریف طبقات کی تحریک ہے جسے ہرگز ختم نہیں کیا جاسکتا. انہوں نے ارباب اقتدار پر زور دیا کہ وہ ملک میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس کے دوران پابندیاں لگانے کی آمرانہ ادوار کی روش ختم کر کے عزاداری مخالف ایس او پیز واپس لے اور ٹی این ایف جے کے اعلان کردہ ضابطہ عزاداری پر عملدرآمد کو ہر سطح پر یقینی بنائے۔

مزید خبریں