ایرانی سفیر کی پیر ہاؤس بری امام سرکار آمد، عالمی امن اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں ایران کے سفیر عزت مآب رضا امیری موگادم نے پیر ہاؤس بری امام سرکار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چراغ بری امام سرکار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون، عالمی امن، خطے کی موجودہ صورتحال اور امن معاہدے سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے ریاستِ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے بلا تفریق جس مثبت طرزِ عمل اور اخلاقی حمایت کا مظاہرہ کیا، اس نے ایران کو ایک نئی جہت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم پاکستان کی ریاست اور عوام کی شکر گزار ہے۔

پاکستانی تجارتی وفد کی پیرس میں کامیاب شرکت، فرانس کے ساتھ نئے کاروباری مواقع روشن

اس موقع پر پیر صاحب نے ایران اور ایرانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مشکل حالات میں ثابت قدم رہنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ ہو یا دیگر چیلنجز، پاکستان اور اس کے عوام ہر حال میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جس میں باہمی بھائی چارے، امن اور استحکام کے فروغ پر زور دیا گیا۔

مزید خبریں