جمعرات,  23 اپریل 2026ء
سبزی منڈی میں افغان باشندوں کا مبینہ قبضہ پولیس اہلکاروں پر جانبداری اور منتھلی لینے کے الزامات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سبزی منڈی میں ایک دکان کے مالک حاجی جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ بعض افغان باشندے نہ صرف ان کی دکان کےبرآمدہ پر غیر قانونی طور پر قابض ہیں بلکہ مقامی پولیس اہلکار بھی ان کی پشت پناہی کر رہے ہیں حاجی جاوید کے مطابق انہوں نے تقریباً پانچ سال قبل اپنی دکان افغان کرایہ داروں عبید اور جہانگیر کو دی تھی جو باقاعدگی سے کرایہ ادا کرتے رہےتاہم حکومت کی جانب سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد متعلقہ تھانے کی جانب سے بھی ہدایات جاری کی گئیں کہ ایسے کرایہ داروں سے دکانیں خالی کروائی جائیں انہوں نے بتایا کہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے افغان کرایہ داروں کو نوٹس دیا گیا مگر انہوں نے دکان خالی کرنے سے انکار کر دیا بعد ازاں مجبوری میں بجلی اور دیگر سہولیات بند کی گئیں جس پر انہوں نے دکان تو خالی کر دی لیکن براآمدہ جہاں سبزیاں اتاری جاتی تھیں پر بدستور قبضہ برقرار رکھا حاجی جاویدرزاق کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے خود موقع پر جا کر اپنی ملکیت کا قبضہ لینے کی کوشش کی تو نہ صرف افغان افراد نے مزاحمت کی بلکہ پولیس اہلکاروں نے بھی ان کا ساتھ دیا انہوں نے خاص طور پر اے ایس آئی آصف پر الزام لگایا کہ وہ افغان باشندوں کے ساتھ مل کر دکان کے مالک کو ہراساں کرتے رہے اور انصاف فراہم کرنے میں ناکام رہے مزید برآں حاجی جاوید نے متعلقہ ایس ایچ او پر بھی سنگین الزامات عائد کیے کہ انہوں نے افغان باشندوں کو مخصوص “کوڈ نمبرز” جاری کر رکھے ہیںجن کے ذریعے مبینہ طور پر ان سے منتھلی وصول کی جاتی ہے ان کا دعویٰ ہے کہ اگر کسی افغان باشندے کو گرفتار بھی کیا جائے تو وہ یہ کوڈ نمبر ظاہر کر کے چند منٹوں میں رہا ہو جاتا ہےحاجی جاوید کے مطابق یہ تمام سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں اور صبح کے اوقات میں بڑی تعداد میں غیر ملکی افغانی سبزی منڈی میں موجود ہوتے ہیں مگر ان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جاتی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کے کردار کو حاجی جاوید نے مثبت قرار دیا ان کے مطابق اے سی نے معاملے کا نوٹس لیاموقع پر ٹیم بھیجی اور صورتحال کا جائزہ لیا جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیںحاجی جاوید نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں مبینہ طور پر ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور غیر قانونی قبضہ فوری طور پر ختم کرایا جائے تاکہ مقامی شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں