اسلام آباد(روشن پاکستاسن نیوز) تھانہ لوئی بھیر کے علاقے بحریہ ٹاؤن میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی مبینہ خلاف ورزی نے انتظامی اقدامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے باوجود ایک مخصوص ریسٹورنٹ بدستور کھلا ہے، جہاں نہ صرف کاروبار جاری ہے بلکہ غیر معمولی رش بھی دیکھا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی علاقے میں دیگر دکانوں کو بند کروایا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں، تاہم مذکورہ ریسٹورنٹ کو مبینہ طور پر استثنیٰ حاصل ہے، جس پر شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔
میرے نمائندے مذاکرات کے لیے اسلام آباد جارہے ہیں: ٹرمپ
شہریوں نے اس صورتحال کو “دوہرا معیار” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر کچھ مخصوص کاروباروں کو کھلی چھوٹ دی گئی تو اس سے نہ صرف سمارٹ لاک ڈاؤن کی افادیت متاثر ہوگی بلکہ عوام کا اعتماد بھی مجروح ہوگا۔
عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے فوری نوٹس لینے، تھانہ لوئی بھیر پولیس اور انتظامیہ سے بلاامتیاز کارروائی کرنے، اور سمارٹ لاک ڈاؤن کو مؤثر انداز میں نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق، اگر اس قسم کی صورتحال برقرار رہی تو سمارٹ لاک ڈاؤن صرف کمزور طبقے تک محدود ہو کر رہ جائے گا، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔











