جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ٹیکسلا پولیس کی کاروائی،قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم رفیق کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کر کے نور عالم کو قتل جبکہ جمیل اور انور کو زخمی کر دیا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں رواں سال تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا۔

ٹیکسلا پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکیا،اشتہاری مجرم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں