هفته,  13 جولائی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات
راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات،گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 430سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے موثر انتظامات کیے گئے،گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لیے راولپنڈی پولیس کے 430سے زائد افسران سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پرمامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر رہے ہیں،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ عبادت کے لیے گرجاگھروں میں آنے وا لے افراد کی سیکورٹی کو یقینی بناتے ہوئے ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران الرٹ دیوٹی سرانجام دیں۔
اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے ہرممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News